رسول اللہ ﷺنے فرمایا: تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اور سکھائے (بخاری)۔
امید کرتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود مختلف کورسیز سے آپ نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہوگا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تقریباً %90 غیر عرب مسلمان افراد قرآن کو نہیں سمجھ پاتے ہیں! کیوں نہ اِس صورت حال کو بدلنے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔
رسول اللہ ﷺنے یہ بھی فرمایا ہے کہ میری طرف سے پہنچا دو، چاہے ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔یہ گویا ایک طرح سے رسول ﷺکی جانب سے ایک حکم ہے، اور اِس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ اگر ہم قرآن کی ایک آیت بھی جانتے ہوں تو ہمیں اُسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرنا چاہیے۔
ٹیچر ٹریننگ کورس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟
انڈر اسٹینڈ القرآن اکیڈمی نے ایک ایسا ٹیچر ٹریننگ کورس تیار کیا ہے جو آسان بھی ہے اور عملی طور پر ممکن بھی ہے۔ اِس ٹیچر ٹریننگ کورس کو نیچے دیے گئے طریقے کے مطابق مکمل کیا جا سکتا ہے: